راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلہ میں 2 پولیس اہل کار شہید، ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، فائرنگ سے ڈولفن فورس کاایک اہل کاراورخاتون سمیت 3 راہ گیرزخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق منگل کی رات پونے سات بجے ایک نامعلوم شخص نے میٹرو بس سٹیشن صدر کے قریب پولیس محافظ سکواڈ کے گشت پر مامور 2 اہل کاروں ہیڈکانسٹیبل محمدعلی اورکانسٹیبل سعید پر فائرنگ کردی جس سے دونوں اہل کار شدید زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کی آوازسن کربینک روڈپرموجودڈولفن فورس کے جوان فوراً موقع پر پہنچ گئے اس دوران نامعلوم ملزم نے ان پربھی فائرنگ کردی جس سے ڈولفن فورس کا ایک اہل کارحسن اکرم زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے دوران تین راہ گیر بھی زخمی ہوگئے۔