• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سمندر میں طغیانی اور بڑی لہریں اٹھنے کا امکان،اعلامیہ جاری

گوادر(نامہ نگار) جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سمندر میں طغیانی اور بڑی لہر یں اٹھنے کا امکان ہے۔ ماہی گیر احتیاط کریں۔ ڈپٹی کمشنر گوادرنے اپنے اعلامیہ میں ضلع بھر کے ماہی گیروں کو خبردار کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندر میں شدید طغیانی اور معمول سے ہٹ کر لہریں اٹھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سمندر میں اپنی لنگر انداز کشتیاں، جال اور انجن محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
تازہ ترین