• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جنوری تک توسیع کر دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔جیل حکام نے حمزہ شہباز کو جج امجد نذیر کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواستوں پر دلائل دئیے اور کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی کے علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں، ان کا اپنا علاج بھی جاری ہے، ڈاکٹرز نے چیک اپ کیلئے انہیں 9 اور 15 جنوری کا وقت دیا ہے، شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہونگے۔
تازہ ترین