راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے انتخابات ہفتہ گیارہ جنوری کو ہونگے۔ صبح آٹھ سے چار بجے تک بغیر وقفے جاری رہنے والی پولنگ کے دوران 3400سے زائد وکلاء آئندہ برس کیلئے نئی قیادت کا انتخاب کریں گے، اس بار صدارت کیلئے چار امیدواروں سید غلام مصطفٰی کمال شاہ، نیئر جواد راجہ، طارق موسیٰ اور چوہدری محمد ایوب گجر، جنرل سیکرٹری کیلئے تین امیدواروں صلاح الدین چوہدری، محمد عمران نیازی اور چوہدری یاسر محمود چٹھہ، نائب صدر کیلئے بھی تین امیدواروں سید سخاوت حسین کاظمی، محمد اصغر گوندل اور فخرالدین علی احمد مرزا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک شہباز رشید اور وقاص کیانی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ فہیم قریشی پہلے ہی بلامقابلہ آڈیٹر منتخب ہو چکے ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری اور مجلس عاملہ کی دس نشستوں کیلئے 29امیدوار میدان میں ہیں۔ مرکزی نشتوں کے امیدوار کل 9جنوری کو پروجیکشن میٹنگ میں اپنا منشور اور اس سے قبل سابق قیادت اپنے برس کا حساب پیش کرے گی۔