• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے تھانوں میں ہیڈکانسٹیبلز کومحررتعینات کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے تمام پولیس سٹیشنوں میں اے ایس آئیز کی جگہ ہیڈکانسٹیبلوں کومحررتعینات کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی محمداحسن یونس کے حکم پرراولپنڈی کے 30سٹیشنوں میں ہیڈکانسٹیبل محررلگائے جارہے ہیں، اس سلسلے میں تھانوں میں بطور محرر تعیناتی کی خواہش مند حوالداروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں او ایس آئی برانچ سی پی اوآفس سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایسے ہیڈکانسٹیبل جو کمپیوٹر کورس کرچکے ہیں اورکمپیوٹرکے ذریعے کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں وہ فوری طورپرایسٹیبلشمنٹ برانچ سے رابطہ کریں ۔یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ چندسال قبل بھی ہیڈکانسٹیبلوں کوپنجاب بھرکے تھانوں میں محررتعینات کرنے کافیصلہ کیاگیاتھالیکن یہ تجربہ کامیاب نہ ہونے پردوبارہ اے ایس آئیز کوتھانوں میں محررتعینات کردیاگیا۔سابقہ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھرکے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کئے جانے کے بعدسے تھانہ محررکاکردارپہلے ہی کسی حدتک محدودہوگیاہے لیکن اب بھی تھانہ کے بیشترمعاملات کوچلانے کے لئے محررتھانہ کوکلیدی حیثیت حاصل ہے ۔
تازہ ترین