• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس عوامی شکایات کے حل کیلئے لگن سے کام کریں‘ ڈی پی او ہری پور

ہری پور (نمائندہ جنگ)افسران پولیس امسال قانون کی بالادستی، عوامی شکایات کے حل اور جرائم کے خاتمے کے لئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں، ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کی ہدایات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔افسران پولیس ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لئے محنت اور لگن سے کام کریں قانون کی بالادستی کے لئے اپنی توانائیاں سرف کریں۔ عوامی شکایات کو بلا تاخیر حل کریں، تمام سرکل افسران اپنے سرکل میں موجود تھانہ جات میں گشتوں کو وقتاً فوقتاً خود چیک کریں۔ ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات میں گشتوں کو مزید موثر بنائیں اور خود بھی آن روڈ رہیں تھانہ جات میں خواتین اور معمر اشخاص کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں اور پبلک کے ساتھ شائستہ رویہ سے پیش آئیں۔
تازہ ترین