• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف ہالی ووڈ ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ جس ہوٹل میں فلمایا گیا تھا اب اس ہوٹل کو فروخت کےلیے پیش کردیا ہے۔

یورپی ملک کروشیا میں واقع چھ کمروں پر مشتمل ایک چھوٹے ہوٹل کو محض 15 لاکھ پائونڈ میں فروخت کےلیے پیش کردیا گیا ہے، اس ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مشہور ہالی وو ڈرامہ ’گیمز آف تھرونز‘ کی فلمبندی کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے پتھروں سے تیار کردہ اس ہوٹل میں چھ تیار شدہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹس بھی ہیں جسے خریدنے والا مستقبل میں کرائے پر بھی دے سکتا ہے۔

اگر مداح اس مشہور لوریرجینک قلعے کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور فلم سیریز میں بادشاہ کے اترنے کی جگہ دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں 240 اسکوائر میٹر کی اس پراپرٹی کے اگلے دروازے کو دیکھنا ہوگا۔

تازہ ترین