• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بالی ووڈ اداکار اکشےکمار نے گزشتہ سال باکس آفس پر7 ارب سے زائد کا بزنس کرکے تاریخ رقم کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے گزشتہ سال باکس آفس پر7 ارب سے زائد کا بزنس کرکے ناصرف تاریخ رقم کی  بلکہ وہ پہلے بھارتی اداکار بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سال میں7 ارب سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اکشے کمار کی گزشتہ سال تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں پہلی فلم ’کیسری ‘ تھی اُن کی اِس فلم نےایک ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا، اُن کی دوسری فلم ’مشن منگل‘ تھی اور اُن کی اِس فلم نےدو ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ اُن کی تیسری فلم ’ہاؤس فُل 4‘ تھی جس نے ایک ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا اور اُن کی گزشتہ سال کی آخری فلم ’ گُڈ نیوز ‘ تھی اور اُن کی اِس فلم نے بھی ایک ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

اکشے کمار نے تاریخ رقم کرلی
اکشے کمار کی گزشتہ سال آنے والی فلمیں

اداکار اکشے کمار کی گزشتہ سال اِن چار فلموں کی کامیابی اور بزنس کے بعد وہ بالی ووڈ کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سال میں7 ارب سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

 اکشے کمار کی فلم ’مشن منگل‘  کا ٹریلر


اِس سے قبل بھارتی فلم اسٹار سلمان خان نے 2015 میں 5 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا، 2015 میں اُن کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے 3 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ اُن کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے 2 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

اکشے کمار نے تاریخ رقم کرلی
سلمان خان کی فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اپنی فلموں سےباکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والے اداکار اکشے کمار ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر اداکار ریتھک روشن ہیں جن کی گزشتہ سال دو فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، اُن کی پہلی فلم ’وار‘ تھی جس نے 3 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ اُن کی دوسری فلم ’سُپر 30‘ تھی اور اُن کی اِس فلم نے 1 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا اور یوں ریتھک روشن گزشتہ سال اپنی فلموں سے 4 ارب سے زائد کا بزنس کرنے والے دوسرے اداکار ہیں۔

اکشے کمار نے تاریخ رقم کرلی
ریتھک روشن کی فلمیں ’وار‘ اور سُپر 30‘

دوسری جانب اداکار ٹائیگر شرف اِس فہرست مین تیسرے نمبر پر موجود ہیں، گزشتہ سال اُن کی دو فلمیں ریلیز ہوئی تھی، اُن کی پہلی فلم ’وار‘ تھی جس نے 3 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ اُن کی دوسری فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘تھی جس نے 691 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا اور اِس طرح ٹائیگر شرف اپنی فلموں سے 3 ارب سے زائد کا بزنس کرنے والے دوسرے اداکار ہیں۔

اکشے کمار نے تاریخ رقم کرلی
ٹائیگر شرف کی فلمیں ’وار‘ اور ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘

واضح رہے کہ اِس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال اپنی فلموں سے سب سے زیادہ پیسے کمانے والی اداکارہ شردھا کپور ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام موجود تھا۔

تازہ ترین