پاکستان نے عراق جانے والے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کردیں۔
دفتر خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی عراق جانے سے خصوصی طور پر احتیاط برتیں۔
دفتر خارجہ نے اپنی ایڈوائزری میں یہ بھی کہا کہ پہلے سے عراق میں رہنے والے پاکستانی بغداد میں واقع پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔