کراچی (اسٹاف رپورٹر) برٹش جونیئر اوپن انڈر15اسکواش چیمپئن حمزہ خان بدھ کو اسلام آباد پہنچے تو ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی اور ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آمنہ عمران کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ بڑے ایونٹ میں انتھک محنت کے بدولت ملک کا نام روشن کیا ، ٹائٹل جیتنے میں کوچزنے بھر پور تیاری کرائی ، دنیا میں ملک کانام روشن کرنا بڑا اعزاز ہے جبکہ مستقبل میں بھی انٹرنیشنل ایونٹس کی بھر پورتیاری کروں گا ۔بہت محنت کی تھی،کوچزنے بھرپور حوصلہ افزائی کی،والدین اور قوم کی دعائوں سے کامیابی ملی ۔بیرون ملک ٹریننگ کا موقع ملا تو اس سے اچھے نتائج حاصل کرسکتا ہوں۔