• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے مری میں تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔کمیٹی مری کے بلڈنگ بائی لاز اور قوانین میں تبدیلی کی سفارشات بھی تیار کرے گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نئی عمارتوں کی تعمیر،پرانی کی تعمیر ومرمت کے کیسز کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مری،سی ای او مری سیکرٹری کمیٹی بھی ہوں گے،اے سی مری،سٹیشن کمانڈر مری کا نمائندہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے،ڈی ایف او مری،سائل کنزرویشن آفیسرمحکمہ زراعت، سب ڈویژنل آفیسر محکمہ ہائی وے شامل ہوں گے۔کمیٹی ہر ماہ کم از کم ایک اجلاس کیا کرے گی۔ ایسے کیسز جن کی منظوری 7نومبر2019سے قبل ہوئی تھی لیکن تعمیرات شروع نہیں ہوئیں ان کا بھی جائزہ کمیٹی لے کر فیصلہ کرے گی۔کمیٹی تمام قوائدو ضوابط اور امور پرعملدرآمد کرانے کی پابند ہوگی۔
تازہ ترین