• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے کافی عرصے سے طاری خاموشی یکا یک ختم کر دی

لاہور (پی پی آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کافی عرصے سے طاری خاموشی یکا یک ختم کر دی ہے،مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواز شریف کی تصویر بطور پروفائل فوٹو لگائی ہے ۔مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی بیماری کے وقت سے خاموش ہیں۔سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مریم نواز کی خاموشی پر کئی سوالات بھی اٹھائے گئے تھے ماضی میں جارحانہ انداز اپنانے والی مریم نواز نے کسی بھی سوال پر خاموشی نہ توڑی تاہم گزشتہ روز مریم نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب کافی عرصے بعد ان کے سوشل میڈیا اکائونٹ نے حرکت کی۔
تازہ ترین