• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار


جرمن شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

ایک سروے میں کیے گئے سوال، ’دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟‘ کے جواب میں 41 فیصد جرمن شہریوں نے ٹرمپ کا جبکہ صرف 8 فیصد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا نام لیا۔

واضح رہے کہ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی جانب سے دسمبر 2019ء  میں کرائے گئے اس سروے میں پانچ بڑے عالمی رہنماؤں سے متعلق سوالات کیے گئے تھے۔

17 فیصد شہریوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو دوسرے نمبر پر دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ۔

8 فیصد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور روسی صدر پوٹن کا نام لیا جبکہ صرف 7 فیصد نے چینی صدر شی جن پنگ کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

تازہ ترین