• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برشور کی لنک سڑکیں آمدورفت کیلئے بحال ہیں،ڈی سی پشین

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کے آفس سے جاری ایک بیان میں گزشتہ روز اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ کی تردید کی گئی ہے جس میں تحصیل برشور کی سڑکیں تاحال بند رہنے کا کہا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر کے بیان میں کہا کہ تحصیل برشور کی تمام لنک سڑکیں آمد و رفت کیلئے بحال ہیں جس کی بدولت مختلف لنک سڑکوں کے ذریعے عوام آسانی سے برشور ٹاؤن تک آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں-، علاوہ ازیں ہنگامی پلان کے تحت تحصیل برشور کے لیے ایک گلیڈر مشین بھی مختص کر دی گئی ہے جو ضرورت پڑنے پر کام کرے گی-
تازہ ترین