چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے حال ہی میں انتقال کرنے والے معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری دی۔
اس موقع پر چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اپنے درج تاثرات میں انہوں نے لکھا کہ فخر الدین جی ابراہیم ہر لحاظ سے ایک عظیم انسان تھے، ان کی ملک اور عوام کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ہم سب ان کے بہت مشکور ہیں۔
چیف جسٹس نے مرحوم کے بیٹے زاہد فخرالدین جی ابراہیم سے تعزیت بھی کی۔