• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں ہرن کی داد گیری


یوں تو بائیک ریس کے دوران آپ نے کھلاڑیوں کو بائیک دوڑاتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو ہرن بھی نہ صرف ریس لگانے پہنچ گیا بلکہ دادا گیری بھی خوب دکھائی۔

 یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولمبس میں بائیک ریس کے دوران پیش آیا۔

کھلاڑی اونچے نیچے دشوار گزار ٹریک پر ریس لگا رہے تھے کہ اس دوران ایک ہرن نے دھواں دار انٹری دی اور Wesley Gustine نامی بائیکر کو زوردار ٹکر ماری جس کے باعث کھلاڑی بائیک سمیت بری طرح گر پڑا۔

یوں ہرن کی اچانک آمد اور حملے پر کھلاڑی معمولی زخمی ہوا جبکہ ہرن نے بھی ریس کا شوق پورا کر کے جنگل کی جانب دوڑ لگا دی۔

تازہ ترین