• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع شہریت قانون کیخلاف حیدرآباد دکن میں لاکھوں افراد کی ریلی

حیدرآباد ( نیوز ایجنسی )متنازع شہریت ترمیمی قانون این آر سی‘ این پی آرکے خلاف جمعہ کو شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر ریلی نکالی گئی جس میں کئی لاکھ افراد نے شرکت کرتے ہوئے ان سیاہ قوانین کی مخالفت کینماز جمعہ کے بعد نکالی گئی ریلی مین غیر مسلم بھی شریک،علی گڑھ طلبہ کا دھرنا جا ری، سیکڑوں طلبہ نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ، شہرکی بڑی عیدگاہ میرعالم پر1:15بجے دوپہر نماز جمعہ ادا کی گئی جس کے ساتھ ہی عیدگاہ میرعالم سے شاستری پورم میدان تک بڑے پیمانہ پر یہ ریلی نکالی گئی ،ریلی سے غیرمسلم افراد نےنہ صرف اظہاریگانگت کیا بلکہ اس میں شریک بھی ہوئے، موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ ریلی میں شامل افراد شہریت ترمیمی قانون اور مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے،شرکاکے ہاتھوں میں ترنگے تھے۔

تازہ ترین