• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس گلزار احمد کی فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر فاتحہ خوانی، خدمات کو خراج ِعقیدت، مرحوم کے بیٹے سے تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مرحوم جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری دی۔اس موقع پر انہوں نے قبر پر پھول رکھے اورانکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ چیف جسٹس نے مرحوم کے بیٹے زاہد فخرالدین جی ابراہیم سے تعزیت بھی کی۔ سابق گورنر، چیف الیکشن کمشنر اور جج فخرالدین جی ابراہیم حال ہی میں انتقال کرگئے ہیں۔ انکے ایصال ثواب کیلئے چیف جسٹس گلزار احمد نے میوہ شاہ قبرستان میں انکی قبر پر حاضری دی۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات بھی درج کئے جس میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، اس عظیم انسان کے ہم شکر گزار ہیں۔ چیف جسٹس نے مرحوم کے بیٹے زاہد فخرالدین جی ابراہیم سے تعزیت بھی کی۔

تازہ ترین