• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ مسجد دھماکے میں کوئی طالبان رہنما جاں بحق نہیں ہوا، ترجمان افغان طالبان

کوئٹہ (مانیٹرنگ سیل )افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کوئٹہ مسجد میں خودکش دھماکے میں کسی طالبان رہنما کے ہلاک ہونے کی تردید کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ دھماکے کے مقام پر نہ تو کوئی طالبان رہنما موجود تھا اور نہ ہی وہاں کوئی اجلاس جاری تھا، اس طرح کی خبریں من گھڑت ہیں۔واضح رہے کہ دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبر گردش کرنے لگی تھی کہ کوئٹہ مسجد دھماکے میں طالبان رہنما بھی ہلاک ہوئےہیں۔   
تازہ ترین