لاہور(جنگ نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم کے دوسروں کی جنگ میں حصہ نہ لینے کے بیان کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دوسروں کی جنگ کو ملک میں لانے والوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے فوری طور پر ایک کمیشن بنایا جائے۔محض واعظ ونصیحت سے کچھ نہیں ہوگا،2023ء کے انتخابات میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی شرو ع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی کی ترقی و خوشحالی سے وابستہ ہے،بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا ۔