• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہندکووان تحریک پشاور کی عظمت رفتہ بحال کریگی، اکبر سیٹھی

پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان ہندکووان تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیٹھی اور صوبائی صدر ملک عمران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک کا مقصدہندکوانوں کو صوبے میں اپنی شناخت اور مقام دلانا ہے اسی طرح پشاور کی عظمت رفتہ میں کردار ادا کریں گے تاکہ دہشتگردی سے متاثرہ شہر کو دوبارہ پھولوں کے شہر میں تبدیل کرسکیں۔ تحریک (آپڑہ کھار تے آپڑہ روزگار)‘پروگرام (بوٹ پوواؤ منصوبہ) اوربے روزگار نوجوانوں کیلئے موٹر سائیکل سکیم سامنے لا رہی ہے جبکہ رمضان پیکج بھی دیا جائے گا ۔ گندھارا ہندکو بورڈ ادبی سرگرمیوں اور ذرائع ابلاغ کو فروغ دے رہا ہے ہندکو ادب کی ترویج میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں تا ہم ہماری تحریک ہندکووانوں کی محرومیوں کا ازالہ کرکے انہیں اپنا مقام دلوانے میں کردار ادا کرے گی کیونکہ پورے ملک میں قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے اورنہ ہی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی حاصل کرسکے لہٰذٰ قوم میں تحریک لاکر انہیں دنیا کے سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور پشاور کی ثقافت کو بحال کریں گے۔
تازہ ترین