کوہاٹ(این این آئی) فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں قید محمود اور رب نواز کا آبائی تعلق بلوچستان سے تھا اور وہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم کارندے تھے۔ دونوں مجرم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے توثیق کے بعد دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔