• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سراج الحق کا دھماکے پر اظہار افسوس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق ، صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ نے سیٹلائٹ ٹاؤن مسجد میں دہشت گردی ، دھماکے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعابھی کی ۔ انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہاراورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ حکومت زخمیوں کو علاج و معلاجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرئے۔
تازہ ترین