• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹی20 رینکنگ: بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار

ٹی20 رینکنگ: بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بولرز میں عماد وسیم اور شاداب خان کی پوزیشن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی جو اس وقت بھی بالترتیب چوتھے اور آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بیٹسمینوں کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے اسٹائلش بیٹسمین بابر اعظم  نے 879 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔

 ٹی20 رینکنگ: بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار
ٹی20 رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں

آسٹریلیا کے آرون فنچ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسرے، نیوزی لینڈ کے کولن مونرو چوتھے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل پانچویں، بھارت کے لوکیش راہول چھٹے، ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئس ساتویں، افغانستان حضرت اللّٰہ زازئی آٹھویں، بھارت کے ویرات کوہلی اور انگینڈ کے ایون مورگن ایک، ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

حیرت انگیز طور پر بولرز کی رینکنگ میں پہلی دس پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کے دو اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان بدستور ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

 ٹی20 رینکنگ: بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار
پاکستانی اسپنرز عماد وسیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں، افغانستان ہی کے مجیب الرحمان دوسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے، آسٹریلیا کے ایڈم زامپا پانچویں، جنوبی افریقا کے اینڈائل فیلوکوایو چھٹے، انگلینڈ کے عادل رشید ساتویں، پاکستان کے شاداب خان آٹھویں، آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر نویں اور انگلینڈ کے کرس جارڈن دسویں نمبر پر ہیں۔

 ٹی20 رینکنگ: بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار
پاکستانی اسپنرز شاداب خان کا رینکنگ میں آٹھواں نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی بغیر کسی تبدیلی کے افغانستان کے محمد نبی پہلے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے، زمبابوے کے سیئن ولیم تیسرے، اسکاٹ لینڈ کے رچی بیرنگٹن چوتھے اور متحدہ عرب امارات کے روحان مصطفیٰ بدستور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹی 20 میں پاکستان بدستور دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے، آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین