سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے وکلا کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست سکھر ہائی کورٹ منتقل کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کیلئے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ میں درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ منتقل کردی۔