• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے مختلف صوبوں میں خون جما دینے والی سردی

چین میں خون جما دینے والی سردی


چین کے مختلف صوبوں میں خون جما دینے والی سردی، ہر سو پھیلے سفید روئی کے گالوں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔

پاکستان سمیت دُنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی تو مُتاثر ہورہے ہیں تاہم قُدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قُدرت کا دلفریب منظر چین کے مشرقی اور شمالی صوبوں میں دیکھنے کو ملا جب شدید برف باری ہوئی اور ہر طرف سفید چادر بکھری نظر آئی۔

یوں پہاڑوں اور درختوں پر ہر سو پھیلی برف اور سفید روئی کے گالوں سے ڈھکے خوبصورت نظارے کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کو بے حد انجوائے بھی کیا۔

تازہ ترین