• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے تالاب پر دیوہیکل برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کامرکز

چین کے تالاب پر برف کی پلیٹ بن گئی


برفانی موسم میں کہیں زندگی مفلوج تو کہیں حسین نظارے تخلیق، ایسے ہی حسین نظارے چین کے ایک تالاب میں دیکھے گئے جہاں دیوہیکل برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

دُنیا بھر کے مختلف ممالک میں کڑاکے کی سردی اور برف باری کے باعث موسم نے جہاں لوگوں کی زندگی مفلوج کر رکھی ہے وہیں خُدا کی قُدرت سے تخلیق ہونے والے برفیلے حسین نظارے سیاحوں کے دِل لوٹ رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک نظارہ آج کل چین کے صوبے Liaoning  کے کاؤنٹی Faku میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں کے تالاب پر برفیلے موسم نے قُدرت کا حسین نظارہ تخلیق کر ڈالا۔

برفانی موسم کے باعث جہاں تالاب جم گیا وہیں اُس کی تہہ پر جمی برف خود بخود 20 فٹ قطر کی بڑی آئس پلیٹ کی شکل میں بدل گئی۔

تالاب کی سطح پر موجود برفیلی پلیٹ پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ گھڑی کی مانند مُسلسل گُھوم رہی ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سیاح یہاں پہنچ کر ناصرف یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ اِس برفیلی پلیٹ کے قریب کھڑے ہو کر ویڈیو بھی بنوا رہے ہیں۔

تازہ ترین