اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ وہ خود بھی ایم کیو ایم سے رابطہ کریں گے۔
صوابی میں میڈيا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ایم کیو ایم اہم پارٹنرہے، کچھ تحفظات ہیں تاہم وہ دورکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تحفطات دور کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پرویزخٹک، جہانگیر ترین اور اسد عمر وزیراعظم کی طرف سے بنائی جانیوالی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خالد مقبول اچھے انسان ہیں، امید ہے کہ استعفیٰ واپس لے لیں گے۔