• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: شدید برفباری، مکان کی چھت گر گئی، 6 افراد جاں بحق

بلوچستان: شدید برفباری، مکان کی چھت گر گئی، 6 افراد جاں بحق


بلوچستان میں شدید برف باری سے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ژوب کے علاقے شہاب زئی میں یہ دلخراش واقعہ رونما ہوا۔

ملبے تلے دبے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق متاثرہ گھر کے دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق کچے مکانات کے گرنے کا خدشہ ہے، علاقے میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔

تازہ ترین