سکھر (بیورو رپورٹ) نجی اسکولز میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، طالبعلموں نے ٹیبلوز پیش کئے اور تقاریری مقابلے میں بھرپور حصہ لیا۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سکھر کی جانب سے منعقدہ فیسٹیول میں چیئرمین پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن شرف الزماں نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سکھر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کے نجی اسکولز میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب میں شرف الزماں نے انسٹی ٹیوشن سکھر کے بشیر احمد چنہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے بہت اچھا پیغام دیا گیا۔