• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ، ایک ارب جانور ہلاک


آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی خلا سے لی گئی مزید تصویریں جاری کردی گئیں، آگ سے2 کروڑ ایکڑ پر پھیلی جنگل کی اراضی جل کرراکھ ہوگئی۔

اندازوں کے مطابق  ہولناک آگ کے نتیجے میں ایک ارب جانور اسکی لپیٹ میں آکر  ہلاک ہوگئے ہیں اور بعض جانوروں کی نسلوں کو تو معدومی کا خدشتہ پیدا ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ 25اعشاریہ پانچ ملین ایکڑ رقبے پر لگی ہے جوکہ جنوبی کوریا یا پرتگال کے رقبے کے مساوی ہے۔

خلا سے لی گئی تصویروں میں بھی آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی میں لگی آگ سے نکلنے والا دھواں دیکھا جاسکتا ہے، جنگل فائر یا جنگلاتی آگ میں جانوروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث معروف جانور کوالا کی معدومیت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس صورتحال پر جہاں دنیا کے امیر ترین شخص ایمیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوز نے متاثرین کی مدد کیلئے دس لاکھ ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں سابق آسٹریلین کرکٹرز نے دوبارہ کرکٹ کٹ سنبھال کر میدانوں کا رخ کرلیا ہے اور امدادی میچز میں حصہ لیکر حاصل ہونے والی رقم حکومت کو دی جارہی ہے تاکہ بحالی کا کام تیزی سے ہوسکے۔

ادھر ایک برطانوی رپورٹر نے کوالا کو ہاتھوں میں اٹھاتے ہوئے بھاری بھرکم لباس اور حفاظتی چشمہ پہن لیا، جس پر خاتون کو ڈرایا گیا تھا کہ کوالازہریلے دانت والا خوفناک جانورہے جو انسان پر حملہ کرکے اسکی جان بھی لے سکتا ہے۔

تازہ ترین