بلوچستان میں برفباری میں پھنسے مسافروں نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور بتایا کہ کئی درجن گاڑیاں یہاں پھنس گئی ہیں۔
ایک مسافر نے بتایا کہ یہاں 50 سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، ان گاڑیوں میں بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
مسافر حیات اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مسافروں میں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں جن کے لیے دودھ تک موجود نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شدید برف باری کے باعث پھنسی ہوئی گاڑیوں میں موجود بڑی عمر کے افراد کے لیے خوراک بھی نہیں ہے۔
برفباری میں پھنسے مسافروں نے بتایا کہ گاڑیوں میں ایندھن بھی ختم ہو رہا ہے۔