• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس تک رسائی کے لیے سخت محنت کررہا ہوں، انعام بٹ

اولمپکس تک رسائی کے لیے سخت محنت کررہا ہوں، انعام بٹ


پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ اولمپکس تک رسائی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈل جیتیں۔

انعام بٹ کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، اُنہوں نے بتایا کہ شادی اسی شرط پر کی تھی کہ گولڈ میڈل جیت کرلائیں گے۔

پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ نے کہا ہے کہ ان کی خواہش پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنا ہے، وہ سخت محنت کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اولمپک کے لیے بھی کوالیفائی کریں۔

انعام بٹ کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، اُنہوں نے بتایا کہ شادی اسی شرط پر کی تھی کہ گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ نے کہا کہ پہلی ترجیح پاکستان کے لیے کھیلنا ہوتا ہے، 2010ء میں کامن ویلتھ گیمز سے ہونے والا آغاز آگے بڑھتے بڑھتے تین مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب زندگی کا بہت بڑا لمحہ ہے کہ شادی ہوگئی ہے، اب انشاءاللّٰہ دعائیں بھی ہیں، پہلے سے بھی زیادہ کوشش ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

انعام بٹ نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی ورلڈ چیمپئن والا کردار ادار کرنا چاہتا ہوں۔

انعام بٹ کی دلہن نے فرمائش سے متعلق ایک سوال پر بتایا کہ ’’شادی صرف اس شرط پر ہوگی جب یہ گولڈ میڈل لے کرآئیں گے‘‘۔

پاکستان کے لیے عالمی سطح پر کئی گولڈ میڈل جیتنے والے معروف پہلوان محمد انعام بٹ گذشتہ ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

انعام بٹ کی شادی کی تقریب گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور پہلوانوں، عزیز و اقارب اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ کی اہلیہ خدیجۃ الکبریٰ ان کی کزن ہیں۔

تازہ ترین