وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے غیر ملکی دوروں کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے عمان روانہ ہوگئے ہیں۔
ریاض میں شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب کو خطے کے دیگر وزرائے خارجہ سے ہونے والے روابط سے آگاہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی امن کاوشوں کو سراہا۔
شاہ محمود قریشی، دورہ عمان کے دوران، سلطنت عمان کے سابق فرمانروا سلطان قابوس بن سعید کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت بھی کریں گے۔