ٹھٹھہ......سینیٹ کی کمیٹی میں شامل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ اور بدین کی 20 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین سمندر برد ہوچکی ہے، سمندری کٹاؤ بڑھتا جارہا ہے، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹھٹھہ، بدین اور کراچی سمندر برد ہوجائیں گے۔
سینیٹ کی تین رکنی سب کمیٹی کے ارکان نے کنوینر سینیٹر کریم خواجہ کی سربراہی میں سندھ کی ساحلی پٹی کراچی ، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کا فضائی معائنہ کیا۔ کمیٹی نے شاہ بندر میں متاثرین اور ماحولیاتی ماہرین سے تباہ کاریوں کے بارے میں بریفنگ لی۔
کمیٹی میں شامل سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ ساتھ حیرانی بھی ہے ، اتنا سب ہونے پر بھی مرکزی حکومت خاموش ہے،سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے قلیل اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔