• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گانے’’ چھنو‘‘ نے مجھے منفرد پہچان دی، علی ظفر

لاہور( ایجنسیاں)گلوکار علی ظفر نے کہا کہ ’’ چھنو ‘‘ نے میرا پیچھا ابھی تک نہیں چھوڑا اور ہر کنسرٹ میں اس گانے کی فرمائش کی جاتی ہے ، اگر ہم نے ملک کو ترقی کی جانب لے کر جانا ہے تو معیاری تعلیم کوعام کرنا ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں علی ظفر نے کہا کہ میرے ویسے تو بے شمار گانے مقبول ہوئے لیکن ’’ چھنو‘‘ نے مجھے منفرد پہچان دی ، جہاں بھی پرفارمنس دیتا ہوں اس گانے کی ضرور فرمائش کی جاتی ہے ۔ علی ظفر نے کہا کہ مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہا ہوں اور انہیں جلد پرستاروں کے سامنے بھی لائوں گا۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ ہمارا تعلیمی ڈھانچے میں کچھ خامیاں ہیں جن کو درست کرنے کی ضرورت ہے ،ہم اپنے نصاب کے ذریعے دو طبقات پیدا کر رہے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں، ہمیں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا ہوگا تاکہ غریب اور امیر کے بچوں کو مقابلے کیلئے ایک طرح کا میدان ملے ۔

تازہ ترین