• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

الیکشن کمیشن تقرریاں، اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ جائے گا، آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش

الیکشن کمیشن تقرریاں، اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ جائے گا


اسلام آباد(ایجنسیاں)چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر حکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار‘سینیٹ میں آئینی ترمیمی بل پیش کردیا گیا جس میں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن میں تقرریوں پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے متعلق بل کی مخالفت کی گئی‘ وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہاکہ الیکشن کمیشن ممبران اور چیف کی تقرری سے متعلق معاملہ پر ہم بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں،سپریم کورٹ کی بجائے معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ نےبل کو مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عبدالقیوم نے "دستور ترمیمی بل "2019 ( آرٹیکل 213،215میں ترمیم) پیش کیا۔

سینیٹر عبدالقیوم نے ترمیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی میں چیف الیکشن کمیشن اور ارکان کی تقرری پر ڈیڈ لاک ہو جاتا ہے تو یہ معاملہ سپریم کور ٹ بھیجا جائے اورسپریم کورٹ اسکا فیصلہ کرے۔

چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، ایم کیو ایم پا کستان کی سینیٹر خوش بخت شجاعت نے پوسٹل سروسز سے متعلق قانون کی تنسیخ اور نفاذ کا بل" دی پوسٹ آفس بل "2019 پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

تازہ ترین