• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف کے میڈیکل فارم پر اپنا نام لکھوانے والے افسر زیدی کون ہیں؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

افسر زیدی ان افراد میں شامل ہیں جو سیف پر حملے اور انکے زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں علاج کے دوران سب سے پہلے اسپتال پہنچے۔ 

تاہم اب یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ افسر زیدی کون ہیں اور وہ حملے بعد سے خبروں میں کیوں ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ کنفوژن تھا کہ زخمی سیف علی خان کو اسپتال کون لے کر گیا؟ 23 سالہ ابراہیم یا پھر آٹھ سالہ تیمور علی خان؟ 

تاہم، یہ کہا جا رہا  ہے کہ افسر زیدی سیف کے ساتھ لیلاوتی اسپتال گئے تھے کیونکہ ان کا نام سیف کے میڈیکل فارم پر موجود تھا۔ 

لیکن افسر نے تصدیق کی کہ وہ نصف شب کو سیف کے پاس اسپتال تو پہنچے مگر انکے ساتھ نہیں تھے۔ وہ پٹودی خاندان کی جانب سے فون کال موصول ہونے کے بعد سیف کے پاس پہنچے۔

تو پھر انکا نام میڈیکل فارم پر کیونکر موجود ہے؟ تاہم ایک نئی تھیوری سامنے آئی ہے، کیونکہ تیمور جو سیف کے ساتھ اسپتال گئے وہ میڈیکل فارم پر کرنے کے حوالے سے بہت کم عمر ہیں اس وجہ سے افسر نے اپنا نام اس میں لکھوایا۔ اسی وجہ سے یہ سوال ذہنوں میں آرہا ہے کہ افسر زیدی کون ہیں؟

تاہم معلوم ہوا ہے کہ افسر نہ صرف سیف کے پرانے دوست بلکہ انکے بزنس پارٹنر بھی ہیں، وہ سیف کے ایپرل برانڈ کے شریک بانی ہیں، اسکے علاوہ وہ سیف کے ایکسیڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی بانی اور بالی اداکار ریتک روشن برانڈ کے کو فائونڈر اور سی ای او بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید