بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے پاپارازی کی جانب سے ان کے والد سیف علی خان کی صحت کے متعلق سوال کو نظر انداز کیا۔
واضح رہے کہ سیف علی خان جمعرات 16 جنوری کو گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران چور کے چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں پانچ روز زیر علاج رہنے کے بعد منگل 21 جنوری کو ڈسچارج ہوئے۔
55 سالہ سیف علی خان جب صحتیابی کے بعد گھر پہنچے تو پرستاروں نے انکا خیر مقدم کیا۔
جمعہ کو انکے بیٹے ابراہیم علی خان جم سیشن سے فارغ ہوکر جب باہر نکلے اور اپنی کار کی جانب بڑھے تو انھیں پاپارازی نے دیکھ کر ان سے والد کی صحت کے بارے میں سوال کیا جس پر ابراہیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔
عموماً ابراہیم علی خان پاپا رازیز سے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہیں، لیکن آج وہ خاموش رہے اور ہلکی سے مسکراہٹ کے ساتھ آگے بڑھ گئے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کرینہ کپور بھی پاپارازی سے ناراض ہوئی تھیں اور انھوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ان سے درخواست کی تھی کہ ہمیں تنہا چھوڑ دیں۔