محکمہ تعلم سندھ نے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔
حیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، دھرنے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریفک معطل ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی رپورٹ پیش کیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔
سلمان اکرم راجہ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر کیسز کی صورت میں تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ نے سابق جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پینشن کی درخواست پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگراں حکومت اور موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا۔
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
سندھ میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ تشکیل دے دی گئی۔
اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
آج 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گا جو اگلے 3 روز تک جاری رہے گا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دے دیے۔
خضدار میں خاتون کے مبینہ اغواء کےخلاف ورثاء نے گزشتہ روز سے کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پردھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔
پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے مبینہ محبت کی کہانی کے پس منظر میں کراچی آئی امریکی خاتون سے جناح اسپتال میں امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی۔