• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پولیس ٹریننگ اسکول روات کے پرنسپل نے خود کشی کرلی

راولپنڈی،کلر سیداں (نمائندگان جنگ) پولیس ٹریننگ اسکول روات کے پرنسپل میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ طورپر خود کشی کرلی۔

ابرار حسین نیکوکارہ نے اپنے دفترمیں خودکوگولی ماری، ذرائع کے مطابق وہ ڈپریشن کا شکار اور ماہر نفسیات کے زیر علاج تھے۔

پولیس کے مطابق ایس پی ابرارحسین نیکوکارہ نے پیرکی رات سواچھ بجے کے قریب پی ٹی ایس روات میں اپنے کمرے میں خودکوگولی مار کرخودکشی کرلی.

یہ بھی دیکھئے:خودکشی کرنے والے ایس ایس پی ابرار حسین کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو


وہ پولیس ٹریننگ اسکول کے احاطہ میں واقع سرکاری رہائشگاہ میں بیوی اوردوبچوں کے ہمراہ رہائش پذیرتھے۔

ذرائع کاکہناہے کہ وہ ڈپریشن کاشکارتھے اورقاسم مارکیٹ راولپنڈی کے ایک ماہرنفسیات کے زیرعلاج تھے۔

انکی خودکشی کی اطلاع ملنے پرآرپی اوراولپنڈی ،سی پی اوسمیت دیگرسینئرپولیس افسران پولیس ٹریننگ اسکول روات پہنچ گئے۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں ابرار حسین نیکو کارہ کی خودکشی کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، کرائم سین کو پراسیس کیا گیا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

سی پی اوراولپنڈی کے مطابق بظاہر خودکشی فائر آرم کے ذریعہ کی گئی ہے ،خود کشی کا نوٹ بھی جاۓ وقوعہ سے ملا ہے،تاہم پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ کے بعد مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

میاں ابرار حسین نیکوکارہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ ہرسہ شیخاں کے رہنے والے تھے ،انہوں نے18جنوری2019کو پی ٹی ایس روات کے پرنسپل کا چارج لیااور تقریباً ایک سال سے وہ اس عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

میاں ابرار حسین سی ٹی او فیصل آباداور ڈی پی او خوشاب بھی تعینات رہے ، انکے عملے کے مطابق وہ انتہائی ملنساراوربااخلاق انسان تھے ۔

تازہ ترین