سکھر (بیورو رپورٹ) نیب سکھر کے بعد نیب راولپنڈی کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے سید خورشید شاہ سے ان کے دور وزارت پاور اینڈ لیبر میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 10سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی جمع کرادیا، احتساب عدالت سکھر نے نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 17 جنوری کو نیب سکھر و راولپنڈی کے حکام کو طلب کرلیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ سے تحقیقات کرنے کے لئے نیب سکھر کو درخواست دی گئی جو کہ نیب سکھر کے پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت میں دائر کی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے خورشید شاہ کیخلاف غیر سرکاری پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور نیب راولپنڈی سید خورشید احمد شاہ کے دور میں وزارت پاور اینڈ لیبر میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرنا چاہتی ہے، نیب راولپنڈی کی جانب سے 10سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی جمع کرایا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب سکھر اور راولپنڈی کے حکام کو 17جنوری کو طلب کرلیا ہے۔