• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبرزیدی ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے مقرر، مختلف جامعات کے آٹھ پی وی سیز فارغ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے ماہر معاشیات سید اکبر زیدی کو چار سال کے لئےایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جب کہ ڈائو میڈیکل یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، دائود انجینئرنگ یونیورسٹی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے آٹھ پرووائس چانسلرز کو فارغ کر دیا ہے جن کا نوٹفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ان جامعات کے پرو وائس چانسلرز ریٹائر ہونے کے باوجود اپنے عہدوں پر کام کر رہے تھے تاہم جب اس معاملے میں قانونی رائے لی گئی تو معلوم ہوا ہے کہ ایکٹ کے مطابق ریٹائرڈ پروفیسر پرو وائس چانسلر نہیں ہو سکتا جس کے بعد ان پرو وائس چانسلرز کے نوٹیفکیشنز کو واپس لے لیا گیا جن میں ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کے تین پرو وائس چانسلرز پروفیسر کرتار دیوانی، ڈاکٹر زرناز واحد، ڈاکٹر خاور سعید جمالی، دائود انجینئرنگ کے پی وی سی ڈاکٹر روشن راشدی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے پی وی سی ڈاکٹر منیر احمد جونیجو، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پی وی سی ڈاکٹر لبنیٰ بیگ، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے پی وی سی ڈاکٹر فرمان علی شاہ، پیپلز یونیورسٹی نواب شاہ کے پی وی سیڈاکٹر شمس الدین شیخ اور سندھ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم پرویز میمن شامل ہیں جب کہ مہران یونیورسٹی خیرپور کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد معظم بلوچ کی مدت میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں 24 مئی2020ء ریٹائرمنٹ تک پرو وائس چانسلر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے اسی طرح سندھ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر برائے میرپورخاص کیمپس امداد علی اسماعیلی کی مدت کو 29 مارچ 2020ء ریٹائرمنٹ تک کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین