• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے گھر رکشا بندھن کی تقریب، بہنوں نے راکھی باندھی

 
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ہفتے کو اپنے گھر پر رکشا بندھن کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وہ اپنے بڑے خاندان میں گھرے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنی بہنوں سے راکھیاں بندھوائیں اور مسکراتے نظر آئے۔

تقریب کی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر پر مداحوں کا کہنا تھا کہ سلمان خان خاصے اسمارٹ، پرکشش اور بنا کسی تبدیلی کے نظر آئے۔

اس موقع پر ان کی بہن الویرا اور ان کے شوہر اتول اگنی ہوتری بھی موجود تھے۔

اتول نے اپنے انسٹا گرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں، جس میں خاندان کے تمام بچے اور بزرگ اس دن کا حصہ تھے۔

سلمان خان کی بھانجی علیزے نے اپنے کئی کزنز جن میں نروان اور ارحان (سہیل خان اور ارباز خان کے بیٹے) شامل تھے ان کی کلائیوں پر راکھیاں باندھیں جبکہ الویرا خان اور ارپیتا نے سلمان اور ارباز کو راکھی باندھی۔

الویرا کے شوہر اتول اگنی ہوتری نے اپنی بہن کے ساتھ بھی تصویر کھنچوائی۔ 

تقریب میں سلمان خان نے سادہ سیاہ ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید