کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ حکومت ضلع زیارت بند سڑکوں کو کھلوا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔شدید برف باری کے بعد شدید سردی میںزیارت میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شدید برف باری کی وجہ سے ضلع زیارت اور آس پاس کے روڈ بند ہیں، شدید سردی میںگیس پریشر میں کمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے بعد رابطہ سڑکوں کی بندش نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ور عوام گھروں میں محصور ہوگئے،حکومت ضلع زیارت کے عوام کے لئے فوری ریلیف فراہم کرے اور محکمہ مواصلات وتعمیرات بلوچستان برف ہٹانے کے لئے مزید گریڈر اور ہیوی مشینری ضلع زیارت کی انتظامیہ کو فراہم کرے تاکہ روڈوں کو بحال کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں بہت زیادہ برفباری ہوئی جس کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاضلع زیارت کے قیمتی صنوبر کے جنگلات کو بچانے اور عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے گیس پریشر درست اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔