• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی ایتھلیٹ مَلاک فیصل ظفر نے گلوکار علی ظفر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے بہترین سیاحتی مقام میں سرفہرست پاکستان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کبھی آؤ ناں پاکستان۔‘

علی ظفر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے  ننھی ایتھلیٹ مَلاک فیصل ظفر نے اُن سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آکر اُن سے ملنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یہ بھی دیکھئے:علی ظفر کےگانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ نے نیا ریکارڈ بنا لیا


ملاک نے لکھا کہ وہ ذاتی طور پر علی ظفر سے مل کر اپنے آئندہ کے پروجیکٹس پر تفصیلی بات کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ علی ظفر کے گانوں کو بہت پسند کرتی ہیں۔

علی ظفر نے ملاک کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ملاک سے ملاقات ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہوگی۔‘

بعد ازاں ملاک نے علی ظفر سے ڈی ایم میں ملاقات کی تفصیل شیئر کرنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نو عمر بچوں سے ملاقات کرتے رہے ہیں اور انہیں سراہتے بھی رہے ہیں ۔

علی ظفر نے یونیسیف کی جانب سے پاکستان بھر سے ہر شعبے کے نوعمر چیمپیئن مقرر کیے جانے والوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

انہوں نے گزشتہ سال مشہور موٹی ویشنل اسپیکر حماد صافی، عروج فاطمہ، ربوٹیک ڈویلپر محمد ہزیر اعوان سے بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد عروج فاطمہ کی خواہش پر ایک گانا بھی ریکارڈ کروایا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا۔

تازہ ترین