سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے۔
اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پروڈکشن آرڈر اڈیالہ جیل حکام کو موصول ہو نے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے روانہ کر دیا گیا۔
جیل حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈرز کے اجراء کے بعد شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل کیس میں گرفتار ہیں جو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں شاہد خاقان عباسی کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا۔