• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ اجلاس:2 وزراء غیر حاضر


کیا حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے بعد مسلم لیگ ق بھی ناراض ہوگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس سے دو وفاقی وزراء غیر حاضر رہے۔

خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، جنہیں وزیراعظم نے اسلام آباد طلب کیا تھا، لیکن وہ آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی غیر حاضر رہے۔

اتحادی جماعت ایم کیوایم اور ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وزراء کی غیرحاضری کے باعث اجلاس میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔

تازہ ترین