• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں پر قبضے کا الزام،پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف ہائیکورٹ میں در خواست پر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس 122 سرجانی سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے رابستان کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار خاتون اکبری نےاپنی دائردرخواست میں حکومت سندھ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ و دیگر کو فریق بناتےہوئےموقف اختیارکیاہےکہ پی ٹی آئی رہنماء رابستان خان کی جانب سے سرجانی ٹاؤن میں زمینوں پر قبضہ کیا گیا قبضہ کے خلاف درخواست گزار متعلقہ تھانے گئے تو تھانے کے ایس ایچ او نے کارروائی کرنے سے منع کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔
تازہ ترین