• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ، امن متاثر ہوگا، کورکمانڈرز

بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ، امن متاثر ہوگا، کورکمانڈرز


راولپنڈی(صباح نیوز، آن لائن) کورکمانڈرز کانفرنس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہوسکتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی، جیو اسٹرٹیجک و علاقائی سکیورٹی، مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایران امریکا تنازع کے تناظر میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی عسکری قیادت کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا بھی نوٹس لیا اور بھارتی عسکری قیادت کے پاکستان مخالف بیانات غیرذمہ دارانہ قرار دیا۔ 

عسکری قیادت نے کہا کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات کے علاقائی امن واستحکام پر اثرات ہوں گے۔اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ فعال کردار ادا کررہا ہے۔

مادر وطن کے دفاع اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین